قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ نیب میں پیش ہونے کے بعد مثبت آیا ہے۔
سلیمان شہباز نے کہا کہ شہباز شریف نیب میں پیشی کے علاوہ گھر سے باہر نہیں نکلے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اگر شہباز شریف کو کچھ ہوا تو ہمارا خاندان جاوید اقبال، عمران خان، شہزاد اکبر کےخلاف مقدمہ درج کرائے گا۔
سلیمان شہباز نے مزید کہا کہ ہم نے نیب کو سوالنامہ یا اسکائپ کے ذریعے پیش ہونے کا کہا تھا لیکن انہوں نے منع کردیا۔
واضح رہے کہ شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا ہے۔
گزشتہ دنوں مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے علاوہ مریم اور نگزیب اور ان کی والدہ بھی اس وباء میں مبتلا ہوکر اپنی رہائشگاہ میں قرنطینہ میں ہیں۔
اس کے علاوہ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد بھی ان دنوں کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔