اسلام آباد( وقائع نگار،این این آئی) آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کو ٹیلیفون کرکےان کی مزاج پرسی کی اور ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اظہارتشویش کیا، انہوں نے شہباز شریف کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔
آرمی چیف نے علاج معالجے میں معاونت کا بھی دریافت کیا۔آرمی چیف نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کوبھی ٹیلی فون کرکے ان کی خیریت معلوم کی۔
آرمی چیف نے شیخ رشید سے کہا کہ آپ اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے شیخ رشید کی صحت یابی کے لیے دعا کی اور ان کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار بھی کیا۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ضرورت محسوس ہو تو آرمی کی کسی بھی صحت کی سہولت سے علاج کراسکتے ہیں۔