• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کے 3 ججوں کی تقرری چیلنج کردی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے خود سے جونیئر تین ججز کی سپریم کورٹ کے جج کے طور پر تقرری کو چیلنج کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ میں دائر آئینی درخواست میں جسٹس وقار احمد سیٹھ نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ جسٹس قاصی امین‘ جسٹس امین الدین خان اور جسٹس مظاہر نقوی کی بطور سپریم کورٹ جج تقرری کالعدم قرار دی جائے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تینوں ججز کی تقرری دیگر ہائی کورٹس کے چیف جسٹس کی سینارٹی کے مطابق نہیں‘ سپریم کورٹ کے ججز کی تقرری الجہاد ٹرسٹ کیس کے فیصلے کے مطابق ہوتی ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق درخواست گزار کی تقرری سینیارٹی کے مطابق ہونا تھی‘ سندھ بار کونسل نے بھی تینوں ججز کی تقرری پر اختلافی خط جوڈیشل کمیشن کو لکھا تھا۔
تازہ ترین