ملتان(سٹاف رپورٹر) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے، بجٹ کسانوں کے لیے بہتری کی نوید ثابت ہو گا، معاشی خوشحالی زراعت سے منسلک ہے۔یہ بات انہوں نے کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد محمود کھوکھر سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،مخدومزادہ زین حسین قریشی بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کسانوں کو درپیش مشکلات کا مکمل ادراک ہے۔ اس موقع پر خالد کھوکھر نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ حکومت اس بجٹ میں کسانوں کو درپیش مشکلات کے ازالے کیلئے خصوصی اقدامات کریگی۔