• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود قریشی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں اور گلیوں کا حال ملاحظہ کریں، خلیل سندھو

ملتان(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ کے صوبائی صدر پنجاب خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے دعویدار شاہ محمود قریشی اور پی ٹی آئی اراکین اسمبلی گھروں سے باہر نکل کر ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں، گلیوں کا ملاحظہ ہی کرلیں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا، لیگی قیادت اور رہنمائوں کے خلاف انتقامی کاروائیوں کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے، یہ بات انہوں نے اقلیتی ونگ پنجاب کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ثاقب دل آویز سے کی گئی ملاقات میں کہی اور انہیں ملتان سمیت صوبہ بھر میں تنظیم سازی کی ہدایت کی۔
تازہ ترین