• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بجٹ میں کورونا کے تدارک کیلئے 1200 ارب روپے مختص

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، اے پی پی) وفاقی حکومت نے مالی سال 21-2020 کے بجٹ میں کورونا وائرس کے تدارک کیلئے 1200 ارب روپے سے زائد کی پیکج تجویز کیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے بتایا کہ مجموعی طور پر 875 ارب روپے کی رقم وفاقی بجٹ سے فراہم کی گئی ہے۔

طبی آلات کی خریداری، حفاظتی لباس اور طبی شعبے کیلئے 75 ارب روپے مختص کئے ہیں۔ 150 ارب روپے ایک کروڑ 60 لاکھ کمزور اور غریب خاندانوں اور پناہ گاہوں کیلئے مختص کئے ہیں۔ 200 ارب روپے روزانہ اجرت کمانے والے ورکرز/ملازمین کو کیش ٹرانسفر کیلئے مختص کئے ہیں۔

50 ارب روپے یوٹیلٹی اسٹورز پر رعایتی نرخوں پر اشیاءکی فراہمی کیلئے مختص کئے ہیں۔ 100 ارب روپے ایف بی آر اور وزارت تجارت کیلئے مختص تھے تاکہ وہ برآمد کنندگان کو ریفنڈ کا اجراءکرے۔ 100 ارب روپے بجلی اور گیس کے موخر شدہ بلوں کیلئے مختص ہیں۔

وزیراعظم نے چھوٹے کاروبار کیلئے خصوصی پیکیج دیا جسکے تحت ٰتقریباً 30 لاکھ کاروباروں کے 3 ماہ کے بجلی کے بل کی ادائیگی کیلئے 50 ارب فراہم کئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کو سستی کھاد، قرضوں کی معافی اور دیگر ریلیف کیلئے 50 ارب کی رقم دی گئی، 100 ارب روپے ایمرجنسی فنڈ قائم کرنے کیلئے مختص ہیں۔

تازہ ترین