اسلام آباد (نمائندہ جنگ، اے پی پی) وفاقی حکومت نے مالی سال 2020-21میں دفاعی بجٹ کیلئے 12کھرب 90ارب روپے مختص کیے ہیں۔ جبکہ مالی سال2019-20میں دفاع کیلئے بجٹ 1152 ارب روپے مختص کیا گیا تھا جسے آئندہ مالی سال میں 138ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، بجٹ میں سی پیک کے تحت قومی شاہراہوں کیلئے 118؍ ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر حماد اظہر نے قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کے عوام کو سستی ٹرانسپورٹ سروسز فراہم کرنے کیلئے بجٹ میں پاکستان ریلوے کیلئے 40 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔
بجٹ میں دیگر شعبوں اور نیشنل ہائی وے اتھا رٹی کے تحت جاری منصوبوں کی تکمیل کیلئے 37ار ب روپے مختص کئے گئےہیں، حکومت نے بجٹ میں سی پیک کے تحت منصوبوں بشمول مغربی روٹ کیلئے وافر وسائل فراہم کئے ہیں ،سی پیک منصوبوں کیلئے 118 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے چیئرمین سی پیک اتھا رٹی عاصم سلیم باجوہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ سی پیک منصوبوں کی تکمیل کیلئے اقدامات کریں، بجٹ میں دیگر شعبوں اور نیشنل ہائی وے اتھا رٹی کے تحت جاری منصوبوں کی تکمیل کیلئے 37ار ب روپے مختص کئے گئےہیں۔
وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا کہ مشکل حالات میں کفایت شعاری کے اصولوں پر کاربند ہے، ہم افواج پاکستان کے مشکور ہیں کہ انہوں نے حکومت کی کفایت شعاری کی کوششوں میں بھرپور تعاون کیا ہے۔