• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی صدر میں بم دھماکا، ایک شخص جاں بحق‘3 بچوں سمیت 15 زخمی

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) تھانہ کینٹ کے علاقہ نشتر سٹریٹ صدر میں جمعہ کی رات ہونے والے دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور تین بچوں سمیت 15افراد زخمی ہوگئے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا خیز مواد بجلی کے کھمبے کے قریب لگایا گیا تھا جس کو ڈیوائس کے ساتھ بلاسٹ کیا گیا، ریڑھی بان موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق کینٹ کے گنجان علاقہ میں واقع کارنر فوڈز اور دہلی کریانہ سٹور کے قریب بجلی کے کھمبے کے قریب رات ساڑھے آٹھ بجے کے قریب ایک زوردار دھماکہ ہوا جس سے قریب ہی کھڑی موٹرسائیکل نمبر آر آئی یو 7141کو آگ لگ گئی اور موٹر سائیکل کی ٹینکی پھٹ گئی۔ آگ لگنے سے قریب ہی کھڑی فروٹ کی ریڑھی کا مالک محمد عارفین ولد اکرام سکنہ محلہ حاجیاں ٹینچ بھاٹہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ اس کے جسم کا نچلا حصہ اس کے دھڑ سے الگ ہوگیا۔ دھماکہ سے تین بچے 12سالہ عباس‘ 10سالہ ولی اور 5سالہ سفیان ولد عمران قریشی سمیت 15افراد زخمی ہوگئے۔
تازہ ترین