• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اصلاحات کے نام پر بجٹ مدارس کی مختاری سلب کرنے کی کوشش ہے،فضل الرحمان

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے مدارس اصلاحات کے نام پر مختص کیا گیا بجٹ مدارس کی مختاری کو سلب کرنے کی کوشش ہے، اسے من وعن مسترد کرتے ہیں۔ انھوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے رواں مالی سال کیلئے جو بجٹ پیش کیا ہے اور اس میں مدارس اصلاحات کے عنوان سے انھوں نے اس مقصد کیلئے پانچ ارب روپے مختص کیے ہیں ۔ جے یو آئی اس اعلان اورحکومتی فیصلے کو مسترد کرتی ہے ۔ہم تمام مدارس دینیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں دینی مدارس نہ ہی مدرسے کے اساتذہ و ملازمین کیلئے کوئی ریلیف چاہیے۔
تازہ ترین