• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرائیکی خطہ کیلئے الگ بجٹ مختص نہ کرنے پر ملتان ڈویلپمنٹ فورم کا احتجاج

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ڈویلپمنٹ فورم نے وفاقی بجٹ میں سرائیکی خطہ کیلئے الگ بجٹ مختص نہ کرنے اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، اس سلسلے میں ملتان ڈویلپمنٹ فورم کے صدر و اساتذہ رہنما رانا الطاف حسین نے کہا ہے کہسرائیکی خطہ کے لئے خصوصی طور پر الگ بجٹ مختص نہ کرکے خطہ کی کروڑوں عوام کے ووٹوں کی توہین کی گئی ہے ،اس سلسلے میں ملتان ڈویلپمنٹ فورم، پنجاب ٹیچرز یونین، سول سوسائٹی، ایپکا متحد ہو کر عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف آئندہ ہفتہ سے احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی۔
تازہ ترین