بھارتی اداکار ابھیشیک بچن نے اپنی والدہ جیا بچن کے ساتھ پہلی فلم 2002 میں ’دیش‘ کی تھی
بھارتی اداکار ابھیشیک بچن کے رواں ماہ بالی ووڈ میں 20 برس مکمل ہوجائیں گے اِسی حوالے سے اُنہوں نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ہیش ٹیگ ریڈ ٹو 20 استعمال کرتے ہوئے ایک مختصر سی ویڈیو پوسٹ کی جس میں اُن کی وہ تمام فلمیں شامل ہیں جو اُنہوں نے سال 2002 میں کی تھیں۔
ابھیشیک بچن کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں فلم ’دیش‘ بھی شامل ہے جس میں وہ پہلی مرتبہ اپنی والدہ جیا بچن کے ساتھ نظر آئے تھے۔
ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ابھیشیک بچن نے لکھا کہ ’اِس ویڈیو میں وہ فلم بھی شامل ہے جو میں نے پہلی مرتبہ اپنی ماں کے ساتھ کی تھی۔‘
ابھیشیک بچن نے لکھا کہ ’دیش ایک بنگالی فلم تھی جس میں میری ماں نے اداکاری کی تھی، جس وقت یہ فلم شوٹ ہورہی تھی تو میں ایک تقریب کے سلسلے میں کلکتہ گیا تھا جہاں میری ماں نے مجھے فون کیا اور اُن سے ملاقات کرنےکا کہا۔‘
اداکارہ نے لکھا کہ ’فلم کی شوٹنگ مغربی بنگال میں ہو رہی تھی جہاں میں اپنی والدہ سے ملا اور پہلی مرتبہ اُس فلم میں اُن کے ساتھ کام کیا۔‘
اُنہوں نے لکھا کہ ’دوسری فلم ’اوم جے جگ دیش‘ ہے جو میرے ادکاری کے استاد ’انوپم کھیر‘ کی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی فلم تھی۔‘
ابھیشیک بچن نے لکھا کہ ’انوپم کھیر نے میرے کیریئر کے دوران میری بہت مدد کی ہے اُنہوں نے مجھے بہت کچھ سیکھایا ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ میرے پاس بہترین سے بہترین استاد ہیں۔‘