• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ کی زیرِ تعمیر عمارت سے لڑکی کی لاش برآمد

کھیلوں کے سامان بنانے کے حوالے سے مشہور پنجاب کے صنعتی شہر سیالکوٹ میں واقع ایک زیرِ تعمیر عمارت سے نوجوان لڑکی کی لاش ملی ہے۔

پولیس کےمطابق ابتدائی تفتیش میں متوفی لڑکی کے ساتھ زیادتی کے شواہد ملے ہیں تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے سمبڑیال میں واقع زیرِ تعمیر عمارت سے نوجوان لڑکی کی لاش ملی ہے، جس کی عمر تقریباً 20، 22 سال ہے۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق لڑکی سے زیادتی کے کچھ شواہد ملے ہیں تاہم مزید تفتیش اور پوسٹ مارٹم رپورٹ سے حتمی صورتِ حال سامنے آئے گی۔

یہ بھی پڑھیئے: ملتان کے گندے نالے سے لڑکی کی لاش برآمد

لاش کو پولیس نے تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے، لڑکی کی شناخت اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین