کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اربوں روپے خرچ کررہی ہے جس کا ریکارڈ اور چیک اینڈ بیلنس کا کوئی انتظام نہیں ہے، کراچی میں 15دن میں کم از کم 500بیڈز فراہم کئے جائیں،وہ امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی زیر صدارت کورونا وائرس کے پھیلاؤ اسپتالوں کی موجودہ صورتحال اور وفاقی وصوبائی حکومتوں واین ڈی ایم اے کی کارکردگی کے حوالے سے شہر کے معروف ڈاکٹروں اور پروفیسرز کے ہمراہ ایک ”مشاورتی اجلاس“ سے خصوصی خطاب کررہے تھے۔