• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹڈی دل کا پشاور اور نوشہرہ کی فصلوں اور باغات پر حملہ

پشاور (وقائع نگار) ٹڈی دل نے پشاور ، نوشہرہ ، کی فصلوں اور باغات پر بھی حملہ کر دیا ہے جس کے باعث آلوچہ سمیت مختلف فروٹ اور سبزیاں بھی متاثر ہونا شروع ہو گئی ہے خیبرپختونخوا میں ڈیرہ اسماعیل خان ، ٹانک ، شمالی و جنوبی وزیرستان لکی مروت ، کرک ، کرم ، اورکرزئی ، خیبر کے بعد ٹڈی دل پشاور اور نوشہرہ تک پہنچ گئے ہیں ٹڈی دل کے خوف سے مقامی کسان پریشان ہے اور حکومت سے سپرے اور فصلوں کی ٹریٹمنٹ کا مطالبہ کیا ہے ادھر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق خیبر پختونخوا میں 1400ہیکٹر رقبہ کی ٹریٹمنٹ ہوئی جبکہ مزید اطلاعات پر کاروائی کی جا رہی ہے۔
تازہ ترین