• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان بزدار کا صبیحہ خانم کے انتقال پر اظہارِ افسوس

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے معروف اداکارہ صبیحہ خانم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پرستار صبیحہ خانم کی یادگار فلمیں فراموش نہیں کر سکتے۔

عثمان بزدار کا اپنے تعزیتی بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ صبیحہ خانم کے انتقال سے سنہری فلمی دور کا ایک خوبصورت باب بند ہو گیا۔

واضح رہے کہ ماضی کی مقبول اداکارہ صبیحہ خانم گزشتہ روز (ہفتے کی صبح) امریکی ریاست ورجینیا میں 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ صبیحہ خانم کافی عرصے سے بلڈ پریشر، شوگر اور گردوں سمیت کئی عارضوں میں مبتلا تھیں۔

یہ بھی پڑھیئے: ماضی کی مقبول باوقار اداکارہ، صبیحہ خانم

اداکارہ صبیحہ خانم 16 اکتوبر 1935ء کو گجرات میں پیدا ہوئیں، انہوں نے 50ء اور 60ء کی دہائی میں پاکستانی سنیما پر راج کیا۔

صبیحہ خانم نے فلم کنیز، مکھڑا، انوکھا، تہذیب سمیت دیگر فلموں میں اداکاری کے جوہر بکھیرے۔

اداکارہ صبیحہ خانم کو بہترین اداکاری پر تمغۂ حسن کارکردگی بھی دیا گیا۔

تازہ ترین