• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، کورونا سے اموات کی تعداد 831 ہوگئی : مراد علی شاہ

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں عالمی وبا کورونا کا شکار مزید 15 مریض انتقال کرگئے، انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 831 ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11197 ٹیسٹ کیے گئے، 11197 ٹیسٹوں کے نتیجے میں 2287 نئے کیسز سامنے آئے، اب تک 298332 ٹیسٹ کیے گئے ہیں ان میں 53805 کیسز سامنے آئے ہیں۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ اس وقت 27368 مریض زیر علاج ہیں، زیر علاج مریضوں میں 25483 مریض گھروں میں، 96 آئسولیشن سینٹرز میں اور 1789 مریض مختلف اسپتالوں میں ہیں، اس وقت 573 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آج 80 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، آج 1219 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے، صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 25606 ہوگئی ہے۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ کراچی میں آج 1499 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، ضلع وسطی میں 242، شرقی369، کورنگی 185، ملیر 122، جنوبی 418 اور غربی میں 163 کیسز رپورٹ ہوئے۔

سندھ کے دیگر شہروں کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے بتایا کہ سجاول میں 68، خیر پور 49، حیدرآباد 44، گھوٹکی 39، مٹیاری 38، شہید بے نظیر آباد 37، لاڑکانہ 22، سانگھڑ 20، میرپور خاص 15، کشمور 14، جامشورو13، سجاول 10، شکار پور 7، دادو 7،بدین 4، ٹھٹھہ 3، نوشہروفیروز 3 اور قمبر میں 1 ایک کیس پورٹ ہوا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایس او پی پر عمل کریں۔

تازہ ترین