وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن میں تین روز کے لیے لاک ڈاؤن جاری ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق علاقے میں کورونا کے دو سو نئے کیسز منظر عام پر آنے کے بعد سیل کیا گیا ہے۔
اسلام آباد کے کراچی کمپنی کے تمام تجارتی مراکز کو بند کردیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہم نے کافی حد تک کنٹرول کیا ہوا ہے، تاہم جو لوگ مجبوراً نکلے ہیں انہیں آنے جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام بھی پولیس کے ساتھ تعاون کر رہی ہے اور پولیس کی کوشش ہے کہ اس علاقے میں تمام لوگوں کو گھروں میں محدود کیا جائے۔