کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے معروف اداکارہ صبیحہ خانم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ملک کی نامور و مقبول اداکارہ صبیحہ خانم امریکا میں انتقال کرگئیں، وہ گردوں کے عارضے میں مبتلا تھیں۔اس حوالے سے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے بھی تعزیتی پیغام دیاہے۔انہوں نے صبیحہ خانم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صبیحہ خانم پاکستان کی فلم انڈسٹری کا درخشاں ستارہ اور روشن باب تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ دنیائے فن کے لیے صبیحہ خانم کی خدمات کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔بلاول بھٹو زرداری نے صبیحہ خانم کے اہلخانہ اور ان کے پرستاروں سے اظہار تعزیت بھی کیا۔ان کی موت پر سوشل میڈیا صارفین نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان میں پاکستان سینیٹ کی رکن شیری رحمٰن بھی شامل ہیں۔سینیٹر اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے بھی صبیحہ خانم کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ریڈیو پاکستان نے کی جانب سے بھی ایک ٹوئٹ کی گئی ہے۔