• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کی کارروائی، خاتون کو بلیک میل کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار

سکھر (بیورو رپورٹ) ایف آئی اے نے کارروائی کرکے خاتون کو بلیک میل کرنیوالے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کے مطابق نجی کمپنی میں ملازمت کرنے والی خاتون کی شکایت پر روہڑی اور صالح پٹ میں کارروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان پر فحش تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے لڑکی کو ہراساں کرنے کا الزام ہے، سائبر کرائم ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کر کے تفتیش کی جارہی ہے، ملزمان سے ویڈیوز، تصاویر و موبائل فون برآمد کر لئے گئے ہیں۔

تازہ ترین