• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر بندرگاہ بین الاقوامی جہاز رانی کیلئے مثال بنے گی،چینی کمپنی کے سی ای او زانگ بائوزانگز کی گفتگو

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان کی گوادر بندرگاہ بین الاقوامی جہاز رانی کے لئے ایک مثال بنے گی۔ بندرگاہ پر بہت جلد وسیع پیمانے پر اقتصادی سرگرمیاں شروع ہونگی۔ گوادر بندرگاہ اور فری ٹریڈ زون کو چلانے والی چین کی اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو زانگ بائوزانگز نے کہا ہے کہ گوادرکی بندرگاہ پاکستان میں اقتصادی سرگرمیوں کا نیا محور ہوگی اور 2030تک ملک کی مجموعی قومی پیداوار میں اس کا حصہ سب سے زیادہ ہوگا۔ چائنا اکنامک نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ پر تعمیراتی سرگرمیاں جاری ہیں اور اس کی مرمت و بحالی کے لئے ابتدائی طور پر 25کروڑ ڈالر خرچ کئے گئے ہیں اور مزید سرمایہ کاری کی جائے گی۔ ژانگ بائو ژونگ نے کہا کہ بندرگاہ پر کاروباری مرکز کے قیام‘ سیم کے خاتمے اور سیوریج کے نظام سمیت سامان کی لوڈنگ کے لئے نئی کرینیں خریدی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بندرگاہ بین الاقوامی جہازرانی کے لئے ایک مثال بنے گی۔ چین کی اوورسیزپورٹ ہولڈنگ کمپنی گوادر کی بندرگاہ اور فری ٹریڈ زون کو چلائے گی۔
تازہ ترین