لاہور(کرائم رپورٹر)سندر کے علاقہ میں تیز رفتار منی ٹرک درختوں سے ٹکرا کر الٹ گیا جس کے نتیجے میں 24سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔ ملتان روڈ پر ٹرک بے قابو ہو کر الٹ گیا جس کے نتیجے میں اللہ رکھا ٹرک تلے دب کر موقع پر دم توڑ گیا۔ نوجوان کی شناخت اللہ رکھا کے نام سے ہوئی جو پاکپتن کا رہائشی تھا اور ہیلپر کا کام کرتا تھا اطلاع ملنے پرپولیس نے لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کرکے ورثا کو اطلاع کر دی۔