• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں ورلڈبلڈڈونرڈے پر تقریب کا انعقاد

پشاور(نیوز ڈیسک)فرنٹیئرفاوئڈیشن کے زیراہتمام ورلڈبلڈڈونرڈے کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میںچیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم، ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر فخرزمان،ڈائریکٹرپراجیکٹ لائبہ فیاض، ڈائریکٹرمیڈیافاروق مہمنداوربلڈ ڈونرز موجودتھے۔ صاحبزادہ محمد حلیم نے کہا کہ دن منانے کا مقصدبلڈ ڈونرز کو خراج تحسین پیش کرنے کے علاوہ تھیلی سیمیااور ہیموفیلیا سمیت دیگر امراض خون میں مبتلا ننھے بچوں کیلئے خون عطیہ کرنے کے حوالے سے شعور بھی اجاگر کرنا ہے۔ڈاکٹرفخرزمان کاکہنا تھا کہ ایک اندازے کیمطابق پاکستان میں سالانہ ضرورت مندوں کو 20لاکھ بلڈبیگز خون درکار ہوتا ہے جبکہ 12سے 14لاکھ بلڈبیگز جمع ہوپاتے ہیں یوں 6سے8لاکھ ضرورت مندوں کومشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے،دنیا کے 62ممالک میں ضرورت مندوں کوخون کی کمی کاسامنا نہیں جہاں خون عطیہ کرنے والے لوگوں کی تعداد صرف دو فیصد ہے جبکہ پاکستان میں یہ تعداد ایک فیصدسے بھی کم ہے،لاک ڈاؤن کے باعث بلڈ کیمپوں کا انعقاد نہ ہونے کے برابر ہے جس کے باعث ننھے بچوں کو انتقال خون میں مشکلات کا سامنا ہے، انہوںنے شرکاءپرزور دیا کہ وہ خون عطیہ کرکے انسانی جانوں کوبچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
تازہ ترین