• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور یونیورسٹی کے 788طلبہ احساس وظائف کے لئے نامزد

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور یونیورسٹی کے 788بی ایس انڈر گریجویٹ طلبہ کو احساس وظائف کیلئے نامزد کر دیا گیا ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان نے نامزد طلباء و طالبات کو مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ نامساعد اقتصادی حالات میں اس قسم کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے، اپنے مستقبل کو سنوارنے ،والدین کی توقعات اور ملک کو درپیش چیلنجز پر پورا اتریں گے ۔ ڈائریکٹر ایڈمیشن ڈاکٹر زاہد گل کی جانب سے وظائف کے حصول کیلئے تگ و دو کو بھی وی سی جامعہ پشاور نے سراہا اور کہا کہ آئندہ بھی وظائف کے کوٹے میں اضافہ کو پہلی ترجیح دی جائے گی ۔ فوکل پرسن احساس سکالرشپ جامعہ پشاور ڈاکٹر فواد خٹک نے طلباء و طالبات پر زور دیا ہے کہ وہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سی شناختی کارڈ کی جانچ پڑتال میں مستعدی اور فعالیت دکھائیں ۔ جامعہ پشاور کے39 شعبہ جات کے 788 طلبا وطالبات کووظائف پروگرام کے تحت تقریباً تین سے چار سال تک وفاقی حکومت کی جانب سے سالانہ 50 ہزار روپے اور جملہ دیگر مالی سہولیات فراہم کی جائیں گی یہ پروگرام اگلے سال بھی جاری رکھا جائے گا ۔
تازہ ترین