راولپنڈی میں جنگ بلڈنگ کے باہر ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی غیرقانونی گرفتاری کے خلاف احتجاج جاری ہے۔
احتجاج میں پی ایف یو جے، آر آئی یو جے، مزدور و تاجر تنظیموں اور سیاسی جماعتوں سمیت سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔
شرکاء کا کہنا ہے کہ آزاد صحافت کے بغیر ملکی ترقی، عوامی فلاح اور آئین و قانون کی بالادستی ممکن نہیں ہے۔
مظاہرین نے میرشکیل الرحمٰن کے حق میں نعرے لگائے اور ان کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔