سرگودھا(نامہ نگار)جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے4 بہنوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ صدر خوشاب کے گاؤں ناڑا شمالی بستی شیر والی میں جائیداد کے تنازعہ پر مسلح افراد نے شیر محمد مرحوم کے گھر پر فائرنگ کردی جس سے گھر پر موجود شیر محمد کی 4 بیٹیاں بشریٰ ، شازیہ ، نسرین اور سلطانہ جاں بحق ہوگئیں ۔