• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فریال محمود نے ’لاک ڈاؤن‘ میں کام کرنے سے معذرت کرلی


پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فریال محمود نے نئی آنے والی فلم ’لاک ڈاؤن‘ میں کام کرنے سے معذرت کرلی، فلم میں فریال محمود کی جگہ سونیا حسین نے لے لی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فریال محمود نے ذاتی مسائل کی وجہ سے فلم میں کام کرنے سے معذرت کرلی۔

فلم کے لکھاری اور ہدایتکار ابو علیحہ کا اس معاملے پر کہنا ہے کہ ابتداء میں فریال محمود کو ہی فلم کی مرکزی اداکارہ کے طور پر کاسٹ کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز اور دیگر معاملات اچھے طریقے سے آگے بڑھ رہے تھے مگر بعد میں فریال محمود نے کچھ ذاتی وجوہات کی وجہ سے فلم سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

فلم ساز کے مطابق فریال کی باہمی رضامندی کے بعد ان کی جگہ سونیا حسین کو کاسٹ کرلیا گیا ہے۔

فریال کی یوں فلم سے اچانک علیحدگی کی وجہ حال ہی میں ہونے والی شادی کے بعد کی نجی مصروفیات، صحت کے مسائل اور مصروف شیڈول بتائی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ فلم ’لاک ڈاؤن ‘ کی کہانی عالمی وبا کوویڈ 19 پر مبنی ہے۔ فلم ’لاک ڈاؤن ‘ کی کہانی ایک رومانوی جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی صورتحال کی وجہ سے متاثر ہوتا ہے۔

فلم ’لاک ڈاؤن‘ کی شوٹنگ کا آغاز کیا جا چکا ہے اور اس میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے جوڑے کی زندگی پر پڑنے والے اثرات کو دکھایا گیا ہے جبکہ فلم کی ریلیز کے حوالے سے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

’لاک ڈاؤن‘ کی کہانی عابدہ احمد اور ابو علیحہ نے تحریر کی ہے جبکہ فلم کے ہدایت کار ابو علیحہ ہیں۔

فلم ’لاک ڈاؤن‘ انٹرنیٹ پر تفریحی مواد اسٹریم کرنے والی بڑی کمپنی نیٹ فلکس یا ایمازون پرائم پر ریلیز کئے جانے کا امکان ہے۔

تازہ ترین