پاکستان شوبز انڈسٹری کے دو معروف نام فریال محمود اور گوہر رشید اپنی نئی فلم ’لاک ڈاؤن ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ فریال محمود اور اداکار گوہر کی آنے والی فلم ’لاک ڈاؤن ‘ کی کہانی کوویڈ 19 پر مبنی ہے۔
گوہر رشید اور فریال محمود کی فلم ’لاک ڈاؤن ‘ کی کہانی ایک رومانوی جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی صورتحال کی وجہ سے متاثر ہوتا ہے۔
فلم ’لاک ڈاؤن‘ کی شوٹنگ کا آغاز کیا جا چکا ہے اور اس میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے جوڑے کی زندگی پر پڑنے والے اثرات کو دکھایا گیا ہے جب کہ فلم کی ریلیز کے حوالے سے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
’لاک ڈاؤن‘ کی کہانی عابدہ احمد اور ابو علیحہ نے تحریر کی ہے جبکہ فلم کے ہدایت کار ابو علیحہ ہیں۔
اداکارہ فریال محمود نے بتایا کہ فلم ’لاک ڈاؤن‘ انٹرنیٹ پر تفریحی مواد اسٹریم کرنے والی بڑی کمپنی نیٹ فلکس یا ایمازون پرائم پر ریلیز کی جائے گی۔