گھوٹکی میں دریائے سندھ کے کنارے چاول کی غیر قانونی کاشت تلف کرنے کے دوران کسانوں نے اسسٹنٹ کمشنر میرپور اور محکمہ زراعت کی ٹیم پر حملہ کردیا۔
گھوٹکی کے گاؤں کلادی گبول میں چاول کی فصل کو تلف کرنے کے لیے جانے والی تحصیل انتظامیہ اور محکمہ زراعت کی ٹیم کا کسانوں نے گھیراؤ کرلیا اور اسپرے مشین چھین کر توڑ دی۔
جیونیوز کو موصول حملے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عنڈہ عناصر کی دھمکیوں کے دوران انتظامیہ اور محکمہ زراعت کی ٹیم کو بھاگ کر جان بچانا پڑی۔
خانپور مہر پولیس نے پٹواری کی مدعیت میں 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، تاہم ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔
سندھ حکومت نے گزشتہ 7 سالوں سے دریائے سندھ کی دائیں جانب چاول کی کاشت پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔