ملتان(سٹاف رپورٹر) چوہدری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دل کے امراض میں مبتلا بچوں کی سرجری کے شعبہ کو فعال کردیا گیا ہے اور پروفیسر ڈاکٹر طارق وقار کو شعبہ پیڈیاٹرک سرجری کا سربراہ تعینات کر دیا گیا ہے ،دریں اثنا پی ایم اے کے وفد نے گزشتہ روز ڈاکٹر طارق وقار سے ملاقات کی، اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کا کہنا تھا کہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے دل کے امراض میں مبتلا بچے جنہیں پہلے لاہور، کراچی، اسلام آباد جانا پڑتا تھا اب ان کا علاج ملتان میں ممکن ہو سکے گا۔