• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمن کرکٹر جویریہ خان نے طارق عزیز کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ نیلام گھر میرا فیورٹ شو تھا یہ تفریح اور معلومات کاذریعہ تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جویریہ خان نے طارق عزیز کی وفات پر تعزیتی ٹوئٹ شئیر کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ طارق عزیز کا شو نیلام گھر ان کا پسندیدہ شو تھا۔

انہوں نے لکھا کہ طارق عزیز کی بہترین صداکاری، اور آواز میں کمانڈ انہیں دوسرے لوگوں سے مختلف بناتی ہے۔

جویریہ خان نے آج کے دن کو افسوسناک دن قرار دیتے ہوئے لکھا کہ طارق عزیز ہم میں نہیں رہے لیکن وہ ہمارے دلون میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

واضح رہے کہ ریڈیو پاکستان، ٹیلی ویژن، فلم ، صحافت، ادب اور سیاست کاایک نمایاں نام طارق عزیز آج اس دنیا سے رخصت ہو گیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید