پشاور میں کورونا صورتحال کے باوجود سرکاری اسپتالوں کا فضلہ ٹھکانے لگانے کے انتظامات مناسب نہیں ہیں۔
پشاور کے اسپتالوں کا فضلہ کھلے عام کوڑا دانوں میں پھینکا جارہا ہے۔
اس طرح کچرا دانوں میں پھینکے جانے والے اس فضلے سے کچرا چننے والے بچوں کی صحت کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔
اسپتال عملہ حفاظتی لباس پہنے بغیر مشینوں میں فضلہ تلف کر رہا ہے۔ فضلہ کوڑا دانوں میں پھینکنے سے کورونا اور دیگر بیماریاں پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
اسپتالوں کا طبی فضلہ کوڑا دانوں میں پھینکے جانے کے سبب گلی محلے سے کوڑا کرکٹ اکھٹا کرنے والے لڑکے کوڑا دان سے طبی فضلہ جمع کرنے لگے ہیں اسی طرح طبی فضلہ کو کوڑادانوں میں پھینکنے سے کورونا سمیت مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ پیدا ہونے لگا ہے۔
اسپتالوں کاعملہ حفاظتی لباس پہنے بغیر طبی فضلہ جمع کررہا ہے کورونا وبا صورت حال میں طبعی فضلے کو جمع یا مناسب طریقہ سے تلف کرنے پر کوئی چیک اینڈ بیلینس نہیں۔