پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی-مینگل) نے وزیراعظم عمران خان پر عدم اعتماد کردیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اپنے اراکین بھی عمران خان کی حکومت پر عدم اعتماد کر چکے ہیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کے غریب عوام بھی عمران خان کی حکومت پر عدم اعتماد کرچکے ہیں۔
لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ صوبہ نہ بنانے پر جنوبی پنجاب کے عوام بھی عمران خان کی حکومت پر عدم اعتماد کر چکے ہیں۔
مریم ارنگزیب نے کہا کہ دیہاڑی دار، مزدور، کسان، تاجر، صنعتکاروں نے بھی عمران خان کی حکومت پر عدم اعتماد کر چکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چینی، آٹا، بجلی، گیس کے بلوں میں ڈاکہ مارنے والوں پر عوام عدم اعتماد کرچکے ہیں۔