• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک نمنصوبہ صوبہ کے مفادات پر سمجھوتہ نہیں کرینگے، پرویز خٹک

 پشاور(نیوزڈیسک)وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پاک چائنہ اقتصادی راہدار ی کے حوالہ سے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صوبے کے حقو ق کا تحفظ کرے گی اور اس سلسلے میں صوبے کے مفادات پر کو ئی سمجھوتہ نہیں کریگی ۔  کابل ریور نوشہرہ کلاں میں ویلج ناظم کابل ریور محمد اویس خان، انعام اللہ خان اور ان کے پورے خاندان کی پی ٹی آئی میںشمولیت کے موقع پر جلسے اور میڈیا نمائندوں سے بات چیت کر تے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ جو مراعات سنٹرل روٹ کودی جارہی ہیں وہی مراعات  خیبرپختونخوا کو بھی دی جائیں ، حکو مت صوبے کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔پرویز خٹک نے کہا کہ ہم چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر گلگت بلتستا ن یکساں ترقی چاہتے ہیں مگر اپنے حقو ق کا بھر پور تحفظ کریں گے وزیراعلیٰ نے نوجوانوں کو تحریک انصاف کاسرمایہ قر ار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت صوبے میں یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے پی ٹی آئی کے مخالفین بلاجواز تنقید کے ذریعے سیاست میں خود کو زندہ رکھنا چاہتے ہیں انہوں نے واضح  کیاکہ عوام اب باشعو ر ہو چکے ہیں اورکھوٹے اور کھر ے میں تمیز کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے حوالے سے حکومت کا قائم کردہ کمیشن کسی طور تسلیم نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ اس ملک میں ہمیشہ غریب کا ستحصال کیاگیا اور ہمیشہ استاد ،پولیس کے سپاہی اور محکمہ مال کے پٹواری پر سیاست ہوتی رہی۔موجودہ صوبائی حکومت نے اداروں میں سیاسی مداخلت کا خاتمہ کرکے انہیں حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کے تابع کیا ہے تاکہ غریب لوگوں کو اُن کے حقوق اُن کی دہلیز پر میسر آسکیں انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں کرپشن کے سارے ریکارڈ توڑے گئے یہی وجہ ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں ناقص میٹریل استعمال ہوا جس کی وجہ سے صوبے بھر کی گلیاں اور سڑکیںٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ غریبوں کا کوئی پرسان حال نہیں تھا جبکہ انہی غریب عوام اورنوجوانوں کے ووٹوںسے ہم اقتدار کی کرسی تک پہنچتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی سوچ اور فکر بد ل چکی ہے اوروہ حقیقی معنوں میں اس ملک اورصوبے میں واضح تبدیلی چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی تبدیلی کے یک نکاتی ایجنڈا کے تحت کرپشن اور کمیشن  کے خاتمے، میرٹ اور انصاف کی بالادستی ، اداروں سے سیاسی مداخلت کے خاتمے اوربیورو کریسی کو عوام کا خادم بنانے کے لئے تاریخی اقدامات کئے ہیں جس میں ہم سو فیصد کامیابی کا دعوی تو نہیں کرتے مگر بڑی حدتک تبدیل آچکی ہے۔ پرویز خٹک نے  عوام پر زور دیا کہ وہ ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی خود کریں اور ناقص میٹریل اور غیر معیاری کام کی نانشاندہی کریں تاکہ ایس ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جا سکے انہوںنے ٹھیکیداروں پر زور دیا کہ وہ خدا کاخوف کرتے ہوئے عوام کے ٹیکسوں کی رقم عوام کی ترقی پر خرچ کریں۔ 
تازہ ترین