• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہل کراچی کو بلا سود قرضہ دیا جائے، متحدہ قومی موومنٹ

اہل کراچی کو بلا سود قرضہ دیا جائے، متحدہ قومی موومنٹ


کراچی(طاہرعزیز۔اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے وزیراعظم سے این ایف سی ایوارڈ میں آکٹرائےضلع ٹیکس کے پیسےصوبے کی بجائے براہ راست اضلاع کو دینے کا مطالبہ کردیا۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ کراچی کے تاجروں کو بلا سود قرضے فراہم کئے جائیں، میئر کراچی وسیم اختر،کنور نوید جمیل اورکشورزہرہ پر مشمل ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے بدھ کو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور کراچی کے مختلف ایشوز پر بات کی، میئر کراچی نے جنگ کو بتایا کہ ایم کیو ایم کے وفد نے وفاق کی جانب سےکراچی کے لئے وعدے یاد دلائے، ان منصوبوں اور پرانی چیزوں پر انہیں یاد دہانی کروائی جس میں پانی کا منصوبہ کے فور،سرکلر ریلوے، اسمال ٹریڈرز کو بلا سود قرضے کی فراہمی شامل ہے۔

تازہ ترین