ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ 700 ملین ڈالر کا بوئنگ ای تھری جاسوس طیارہ 20 ہزار ڈالر کے شاہد ڈرون نے تباہ کیا۔
پاسداران انقلاب کے مطابق حملہ ڈرون اور میزائل کے ساتھ بیک وقت کیا گیا۔
ایران کا کہنا ہے کہ جدید ترین جاسوس طیارہ میزائل حملوں سے بچنے کی کوشش میں تھا کہ ڈرون سے ٹکرایا۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے بتایا کہ حملے میں قریبی طیاروں کو نقصان پہنچا، 10 امریکی فوجی زخمی ہوئے۔
دوسری جانب ترجمان خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹرز ابراہیم ذوالفقاری کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کا تباہی کے سوا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا، امریکی کمانڈر اور فوجی خلیج فارس کی شارک مچھلیوں کی خوراک بن جائیں گے۔