امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان پاکستانی سفارتخانوں کے ذریعے بالواسطہ مذاکرات میں پیش رفت ہورہی ہے۔
طیارے میں دوران پرواز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ لگتا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ بہت جلد ایک معاہدہ کر لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے کئی پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی ہے، آبنائے ہرمز سے گزرنے والےجہازوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی اسپیکر باقر قالیباف نے جہازوں کو گزرنے کی اجازت دی۔
امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ امریکا ایران کے تیل کو قبضے میں لے سکتا ہے، امریکا خارگ جزیرے پر قبضہ کرسکتا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ جلد ہی کیوبا ناکام ہوجائے گا پھر ہم ان کی مدد کے لیے وہاں ہوں گے۔
دوسری جانب امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سیکڑوں امریکی اسپیشل آپریشن فورسز مشرق وسطیٰ پہنچ چکی ہیں۔