• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے آئی ماہرین کو چاہیے ٹرمپ کو نوکنگز مظاہرین کی حقیقت سے آگاہ کریں، ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ اے آئی ماہرین کو چاہیے ٹرمپ کو نوکنگز مظاہرین کی حقیقت سے آگاہ کریں۔

صدر مسعود پزشکیان نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی شہری سب سے پہلے اسرائیل کے بیانیے پر غصے میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ اسرائیلی بادشاہوں سے تھک چکے ہیں جو امریکی جمہوریت پر حکومت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے نہ کرنے کے اعلان کے باوجود امریکا اور اسرائیل نے ایران پر حملے کر کے توانائی تنصیبات کو نقصان پہنچایا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد کرج اور تہران کے کچھ علاقوں میں بجلی معطل ہوئی، حملوں سے ایرانی صوبے البرز میں بھی بجلی کا گرڈ متاثر ہوا تاہم کچھ دیر بعد بیشتر علاقوں کی بجلی بحال کر دی گئی۔

ایران کے نائب وزیر توانائی نے تصدیق کی ہے کہ مشرقی تہران میں بجلی بحال کر دی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید