• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم عمران خان لاڑکانہ میں مصروفیت کے بعد سکھر سے اسلام آباد روانہ ہوگئے

سکھر (بیورو رپورٹ) وزیر اعظم پاکستان عمران خان خصوصی پرواز کے ذریعے کراچی سے سکھر ایئرپورٹ پہنچے، جہاں سے وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاڑکانہ روانہ ہوئے۔ لاڑکانہ میں مصروفیت کے بعد وزیر اعظم عمران خان بذریعہ ہیلی کاپٹر واپس سکھر ایئرپورٹ پہنچے اور پھر اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر علی زیدی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیر اعظم عمران خان کی سکھر ایئرپورٹ آمد پر ایڈیشنل آئی جی سکھر ریجن ڈاکٹر کامران فضل، ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں، کمشنر سکھر شفیق مہیسر، ڈپٹی کمشنر رانا عدیل سمیت دیگر افسران نے ان کا استقبال کیا۔
تازہ ترین