اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت گزشتہ روز دفتر خارجہ میں مشاورتی کونسل برائے خارجہ امور کا 13واں اجلاس ہوا جس میں اسد عمر، معید یوسف ،عندلیب عباس، سکریٹری خارجہ سہیل محمود؛ سابق وزرائے خارجہ ، کونسل کے ممبران نامور ماہرین تعلیم اور وزارت خارجہ کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ مختلف وزارتوں کے نمائندے شریک ہوئے ،وزیر خارجہ نے کونسل کو بین الاقوامی برادری میں دوستوں اور شراکت داروں تک پاکستان کی مستقل رسائی ، بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کو اجاگر کرنے کی کوششوں کے علاوہ وزیر اعظم عمران خان کے قرض سے متعلق امداد کے عالمی اقدام پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔