• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سراج الحق،قمرکائرہ،منظوروٹو،اورشبیر قائم خانی کاخرم نوازگنڈاپورکوفون،سانحہ ماڈل ٹاؤن پر6سال بعدبھی انصاف نہ ملنےپراظہار افسوس

لاہور(خصوصی رپورٹر)جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق، پیپلز پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما قمر الزمان کائرہ، لطیف کھوسہ، میاں منظور احمد وٹو، لیاقت بلوچ اور شبیر قائم خانی نے17جون 2014 ء کے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے تناظر میں پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور 6سال گزر جانے کے بعد بھی سانحہ ماڈل ٹاؤن کا انصاف نہ ہونے پر افسوس کااظہار کیا، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا کہ ظلم کسی بھی شکل میں ہو اور جہاں کہیں بھی ہو ا سکی ہمیشہ مذمت کی، ایک ایسا واقعہ جسے براہ راست ٹیلی ویژن پر دیکھا گیا اس کے انصاف میں 6سال بہت بڑی تاخیر ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما قمر الزمان کائرہ نے کہا پیپلز پارٹی نے اول روز سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کو قبول نہیں کیا، ہم اس بچی کے ساتھ ہیں جس کی ماں کو بغیر کسی قصور کے شہید کر دیا گیا، سابق وفاقی وزیر میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کا سانحہ قابل مذمت سانحہ ہے یہاں نسل در نسل مقدمات بھگتے جاتے ہیں مگر انصاف نہیں ہوتا۔پاک سرزمین پارٹی کے رہنما شبیر قائم خانی نے کہا کہ ہم نے ہر اے پی سی میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی مذمت اور انصاف کا مطالبہ کیا ہے، آج بھی ہمارا موقف یہی ہے۔اظہار افسوس
تازہ ترین