• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سرسبز ملتان منصوبے پر کام شروع

ملتان (سٹاف رپورٹر) پارکس اینڈ ہار ٹی کلچر اتھارٹی ملتان نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شہر کو سر سبز و شاداب بنا نے کی کاوشوں کا آغاز کر دیا ہے، یہ بات چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے ڈی جی پی ایچ اے ڈاکٹر ملک عابد محمود کے ہمراہ الہلال کی سی ای او ماجد فخری سے ملاقات کے موقع پر کہی،انہوں نے مزید کہا کہ ادارے کے وسائل کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات اور پرائیویٹ اداروں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں تاکہ ان کے تعاون سے شہر کو خوبصورت بنایا جاسکے۔
تازہ ترین