• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے چیمپئنز ٹرافی 2017  کا فائنل جتوانے میں اہم کردار  ادا کرنے والے محمد عامر کے شاندار باؤلنگ اسپیل کی تعریف کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مکی آرتھر نے محمد عامر کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں عامر کا شاندار اسپیل انہیں آج بھی یاد ہے۔

چیمپئنز ٹرافی 2017 کے ہیرو محمد عامر نے آج اس ناقابل فراموش کامیابی کے تین سال مکمل ہونے پر اپنی ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ تین سال قبل آج کا دن اُن کی زندگی کا بہترین دن تھا۔

محمد عامر کی شاندار پرفارمنس کی سرفراز احمد نے بھی تعریف کی۔

عامر کے اس ٹوئٹ پر ساتھی کھلاڑیوں نے تو ردعمل دیا ہی لیکن ساتھ ہی ہیڈ کوچ بھی عامر کی تعریف کئے بنا نہ رہ سکے۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں محمد عامر نے بھارت کے خلاف میچ ابتدائی اوورز میں ہی جتوادیا تھا۔

تازہ ترین