وزیر زراعت گلگت بلتستان اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما حاجی جانباز خان انتقال کر گئے۔
جانباز خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، مرحوم کچھ دن سے سٹی اسپتال گلگت میں زیر علاج تھے۔
حاجی جانباز خان کا تعلق گلگت بلتستان کے علاقے چیلاس دیامر سے تھا۔
جانباز خان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے قریبی ساتھی اور گلگت بلتستان کے سینئر ترین پارلیمینٹیرین تھے۔