• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوسٹ گارڈز کی کارروائی، چھالیہ، ایرانی ڈیزل، گاڑیاں بر آمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کوسٹ گارڈز نے ایک ماہ کے دوران 74کروڑ سے زائد مالیت کی چھالیہ،ایرانی ڈیزل ،گاڑیاں اور دیگر اشیاء قبضے میں لیں ۔ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق ناکہ کھاری چیک پوسٹ اور وندر شہر کے قریب مختلف گاڑیوں کی تلاشی کے دوران 34,394کلو گرام چھالیہ اور 45ٹن فلو رائٹ سٹون برآمد کرتے ہوئے 17 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ جبکہ ایک اور کاروائی میں ناکہ کھاری چیک پوسٹ سے 91عدد ٹائر،16بیگ چائنا سالٹ اور غیر قانونی طریقے سے اسمگلنگ کئے جانے والا لینڈ کروزر کو نان کسٹم پ کاغذات نہ ہونے کی وجہ سے تحویل میں لے لیاگیا۔ ملزم رات کی تاریکی کافائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔گوادر(بلوچستان) میں کھلے سمندر میں مچھلی کا شکار کر نے والی لانچ کے خفیہ خانوں میں چھپایاگیا 18,000لیٹر ایرانی ڈیزل برآمدکر کے ایک فر د کو گرفتار کر کے لانچ کو قبضے میں لے لیا گیا۔جیوانی جٹی (گوادر)سے 25تارکین وطن جن میں 01نائیجرین بھی شامل ہے گرفتارکرلیا گیا۔یہ تمام غیر قانونی طورپر بیرون ملک سے پاکستان آنے کی کوشش کر رہے تھے۔ابتدائی تفتیش کے بعدتمام تارکین وطن کو FIA کے حوالے کر دیاگیا۔تمام اسمگل کی جانے والی چھالیہ،ایرانی ڈیزل،23گاڑیاں، 01لانچ، اور18افراد کوپاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنی تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ پکڑی جانے والی چھالیہ،ایرانی ڈیزل،لانچ اورگاڑیوں کی مالیت تقریباً10کروڑ74لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے۔

تازہ ترین