کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے کہا ہے کہ بھارت نے سنجیدگی دکھاتے ہوئے ہاکی میں ہمیں پیچھے چھوڑ دیا ہے ، لندن اولمپکس 2012 میں بھارتی ٹیم کی بارہویں پوزیشن تھی، عالمی درجہ میں وہ اب چوتھے نمبر پر ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے بمشکل ہی فنڈز اکھٹا ہوتے ہیں۔ دنیا بھر میں ہاکی کے علاوہ کھیلوں کی سرگرمیاں آہستہ آہستہ بحالی کی طرف بڑھ رہی ہیں، پاکستان میں حکومت کو کھیلوں کی بحالی کے لئے ایس او پیز کے ساتھ نئی حکمت عملی جلد سامنے لانا چاہئے ۔