• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور‘ ذخیرہ اندوزوںکیخلاف کارروائی‘70 ٹن گندم برآمد

پشاور(وقائع نگار) پشاور کی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 70 ٹن گندم برآمد کرلی ۔ ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کو اپنے ذرا ئع سے اطلاع ملی کہ کسی بھی وقت رنگ روڈ کے راستے گندم کو ذخیرہ کرنے کی غرض سے سمگل کیا جائیگا جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو کارروائی کی ہدایت کی۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شفیق آفریدی اور محکمہ خوراک کے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ نے رنگ روڈ پر مقامی پولیس کے ہمراہ ناکہ بندی کی اور گاڑیوں کی چیکنگ کی اس دوران دو ٹرکوں کے ذریعے 70 ٹن گندم کو ذخیرہ کرنے کی غرض سے سمگل کیا جا رہا تھا جس پر ضلعی انتظامیہ کے افسر شفیق آفریدی اور محکمہ خوراک کے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ نے گندم کو قبضے میں لے کر غلہ گودام بھیج دیا جہاں پر اس کی سرکاری نرخ کے مطابق فروخت کو یقینی بنایا جائیگا۔
تازہ ترین