• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ بشریٰ انصاری کی عالمگیر سے ویڈیو کال پر گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس کے بعد  عالمگیر کی موت سے متعلق افواہیں دم توڑ گئیں۔

’دیکھا نہ تھا کبھی ہم نے یہ سماں‘ سے عالمی شہرت حاصل کرنے والے گلوکار عالمگیر کے بارے میں مختلف نوعیت کی افواہیں پھیلائی گئی تھیں بشریٰ انصاری کی جانب سے جاری اس ویڈیو کے بعد وہ افواہیں دم توڑ گئیں۔

View this post on Instagram

We love u alamgir ..shukar hay he is OK..

A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra) on


ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں سپر اسٹار خوش گوار موڈ میں گفتگو کرہے ہیں۔ بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ عالمگیر تو ہم سب کی جان ہے 100 سال اور زندہ رہے گا۔ بشریٰ انصاری نے ایک سچے فنکار کی محبت کا حق ادا کردیا۔

واضح رہے کہ عالمگیر نے پاکستان کی سب سے زیادہ سنیما گھروں میں نمائش ہونے والی ندیم اور شبنم کی سپر ہٹ فلم ’آئینہ‘ کے لیے گیت گائے تھے۔

روبن گھوش کی موسیقی میں ان گیتوں کو دنیا بھر میں مقبولیت حاصل ہوئی تھی۔

تازہ ترین