• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سال 2020، کتنا کچھ ہوگیا، کتنا کچھ کھودیا، حمیمہ ملک

پاکستان ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمیمہ ملک نے سال 2020 کی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغامات جاری کیے ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے حمیمہ ملک نے لکھا کہ ’سال 2020 کے دوران ہم بہت کچھ سیکھ رہے ہیں، اس سال کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہم زندگی کی حقیقت جان رہے ہیں۔‘

حمیمہ ملک نے لکھا کہ ’بہت کچھ کھونے کے بعد اور بہت سی اُمیدوں کے ساتھ ہم نے سال 2020 کے مشکل وقت میں صبر اور برداشت کے ساتھ جینا سیکھا ہے۔‘

اداکارہ نے اللّہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہمیں ہر حال میں اللّہ کا شکرادا کرنا چاہیے کیونکہ ہم پر ہمارے رب کا کرم ہے۔‘

حمیمہ ملک نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’سال2020 میں اب تک کتنا کچھ ہوگیا ہے اور ہم سب نے بہت کچھ کھو دیا ہے۔‘

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی حمیمہ ملک نے ٹوئٹر پر سال 2020 کے حوالے سے ٹوئٹ کیا تھا۔

اُنہوں نے لکھا تھا کہ ’جب سال 2020 شروع ہوا تھا کتنا اچھا اور ٹھنڈک کا احساس دلا رہا تھا لیکن اب یہ کیسی خراب صورتحال میں تبدیل ہوگیا ہے۔‘

تازہ ترین