پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے ممتاز عالمِ دین مفتی نعیم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ مفتی محمد نعیم کی رحلت ملک و ملت کے لیے بڑا نقصان ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تبلیغ، ترویج اور اشاعت کے لیے مفتی نعیم کی عظیم خدمات تاریخ کا حصہ بن چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جامعہ بنوریہ جیسی علمی درسگاہ مفتی محمد نعیم کے لیے صدقہ جاریہ ہے۔
لیگی صدر نے کہا کہ جامعہ بنوریہ کی صورت میں جدید درسگاہ نے مدارس کے حوالے سے دنیا کی سوچ بدل کر رکھ دی ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہزاروں طلبا و طالبات کو دین و دنیا کے علوم سے آراستہ کرنے کی صورت مفتی نعیم کا جلایا چراغ روشنی پھیلاتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالی مفتی محمد نعیم کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔