• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر، گندم خورد برد،ملزمان 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

سکھر (بیورو رپورٹ) نیب کی جانب سے گندم خورد برد کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کئے گئے ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا گیا، عدالت نے چاروں ملزمان کو 14دن کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے ملزمان کیلاش کمار، سچا نند، وکرم لال اور سرور میرانی کو احتساب عدالت کے جج نہ ہونے پر سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ نیب پراسکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ گرفتار ملزمان پر سرکاری گندم کی رقم جمع نہ کرانے کا الزام ہے، جس پر عدالت نے چاروں ملزمان کو 14دن کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔
تازہ ترین